Beef Pasanday

1570015560download (31).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزا ء
بیف بونلیس سات سو گرام
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
خشخاش پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
بھُنے ہوئے چنے پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
دہی ایک کپ
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز دو عدد
ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ چار عدد
ادرک پانچ گرام
سبز مرچ پانچ گرام
سبز دھنیا پانچ گرام
پودینہ پانچ گرام

Instructions

ترکیب
۔بیف کے پسندے لے کر ہیمر سے کوٹ لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں پسندے ڈال کر اس میں لال مرچ پاؤڈر ،کا لی مرچ پاؤڈر ،نمک،لیموں کا رس ،ہلدی ،خشخاش پاؤدڑ ،بھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر ،ادرک لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ا یک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لال مرچ اورتیار کیے ہوئے پسندے ڈال کر ہلکا سا پکالیں اور تیس سے پینتیس منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں ادرک اور سبز مرچ ڈال کر مزید پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں سبز دھنیا اور پودینہ کی گارنش کر لیں ۔
آپکے مزیدار بیف پسندے تیار ہیں ۔
پکانے کاوقت: چالیس منٹ
افراد : چار عدد

leave comments


Open Recipes